تازہ ترین - 24 اپریل 2026
ایران جنگ بے مقصد ہے ختم کی جائے،گورنر کیلیفورنیا
تازہ ترین - 24 اپریل 2026
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر ٹرمپ سے ایران کے خلاف جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں گیون نیوسم نے کہا کہ یہ جنگ ’بے مقصد‘ ہے اور اس کے اثرات براہِ راست امریکی عوام پر پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ گورنر نیوسم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو جنگی اخراجات کے بجائے اندرونی مسائل، خاص طور پر مہنگائی اور معیشت پر توجہ دینی چاہیے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے بھی صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کے لیے قرارداد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ مہنگائی میں اضافہ اور خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
دیکھیں

