خیبر پختونخوا پولیس یونیفارم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ

news-banner

پاکستان - 24 اپریل 2026

خیبر پختونخوا پولیس کے یونیفارم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

 آئی جی کے پی نے پولیس یونیفارم ریگولیشنز 2026ء کے نفاذ کے احکامات جاری کر دیئے۔

 

پولیس دستاویز کے مطابق یونیفارم کا رنگ، ڈیزائن، بیجز، جوتے اور کیپ صوبے بھر میں یکساں ہوں گے۔

 

 دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضم اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا یونیفارم بھی دیگر اضلاع جیسا ہو گا۔

 

 دستاویز کے مطابق نئے یونیفارم رولز یکم جولائی 2026ء سے نافذ ہوں گے۔