دنیا - 24 اپریل 2026
بارش، آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی
تازہ ترین - 24 اپریل 2026
محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی دوران اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر بھی ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 29، کراچی 27، پشاور 24، کوئٹہ 16، گلگت 18، مری 14 اور مظفرآباد میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ جموں میں جزوی ابر آلود اور لیہہ میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
دیکھیں

