تازہ ترین - 25 اپریل 2026
اسلام آباد میں ایرانی ، امریکی وفود کی کوئی ملاقات متوقع نہیں۔اسماعیل بقائی
تازہ ترین - 25 اپریل 2026
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان کوئی ملاقات متوقع نہیں۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دورے پر موجود عباس عراقچی کی امریکی وفد سے کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے۔
ایکس پر ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ’ہم ایک سرکاری دورے پر پاکستان کے شہر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی خطے میں امن کی بحالی اور امریکہ کی جانب سے مسلط کی گئی جارحانہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی اور معاون کردار کے تناظر میں پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ’کسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ایران کے مشاہدات پاکستان کو بتائے جائیں گے۔‘
دیکھیں

