پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں۔سکھ رہنما

news-banner

دنیا - 25 اپریل 2026

بھارتی سکھ رہنما گوپال سنگھ کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کا حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

 

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں بھارتی سکھ رہنما گوپال سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں کیوں ناکام رہیں؟ گوپال سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ ڈرامہ صرف پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے لیے کیا ہے، مؤقف کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

 

دوسری جانب رکن پارلیمنٹ چرن جیت سنگھ چنی نے پہلگام فالس فلیگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

 

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ مودی نے پہلگام حملے سے 3 روز قبل جموں و کشمیر میں ممکنہ حملے کی خفیہ اطلاع ملنے پر اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔