ایرانی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو ایران کا باضابطہ جواب پیش کر دیا

news-banner

تازہ ترین - 25 اپریل 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران مختلف تجاویز پر تہران کا باضابطہ جواب پیش کر دیا ہے۔

 

 ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے دیا گیا یہ جواب جامع نوعیت کا ہے اور اس میں تہران کے تمام اہم تحفظات اور غور و فکر شامل ہیں۔ 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان خطے میں مختلف سفارتی کوششوں کے ذریعے فریقین کے درمیان رابطے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔