پی ایس ایل فائنل میچ کی ٹکٹوں ،انتظامات کے حوالے سے اجلاس

news-banner

کھیل - 25 اپریل 2026

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میں شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کے بعد پی ایس ایل کے فائنل میچ کی ٹکٹوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی اور لاجسٹکس معاملات سمیت مجوزہ پلان پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ 

 

اجلاس میں ٹکٹوں کے مجوزہ نرخوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معمول سے نرخ کچھ زیادہ رکھنے کی تجویز پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے مجوزہ نرخوں کی منظوری چئیرمین پی سی بی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے آن لائن شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد فزیکل ٹکٹس بھی جلد دستیاب ہوں گے۔