بھارتی ریاست منی پور میں جھڑپیں ، 3 افراد ہلاک

news-banner

دنیا - 25 اپریل 2026

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں مختلف نسلی گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق یہ علاقہ ایک بار پھر پرتشدد واقعات کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

 

 پولیس بیان کے مطابق ضلع اکھرل کے گاؤں مولم میں مسلح جھڑپوں کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 افراد کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

 حکام نے واضح نہیں کیا کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق میتی یا کوکی برادری سے تھا۔ 

 

 منی پور میں گزشتہ تقریباً تین برس سے اکثریتی ہندو میتی اور عیسائی کوکی برادری کے درمیان زمین، روزگار اور سیاسی اثر و رسوخ کے تنازع پر کشیدگی جاری ہے، جس میں اب تک 250 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

 

پولیس نے بتایا کہ علاقے میں مزید تشدد کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔