سیاسی ماحول سے تنگ آ کر کئی بار شوبز چھوڑنے کا ارادہ کیا۔علی ظفر

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 25 اپریل 2026

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے سیاسی ماحول سے تنگ آ کر وہ کئی بار شوبز چھوڑنے کا ارادہ کر چکے ہیں۔ 

 

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ وہ اپنے کام سے بے حد محبت کرتے ہیں اور انہیں پاکستان سے بہت عزت اور محبت ملی لیکن وہ دل سے ایک فنکار ہیں جو صرف تخلیقی کام کرنا چاہتے تھے۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش صرف یہ تھی کہ وہ اپنے فن پر توجہ دیں مگر جب اس شعبے میں سیاست شامل ہو جاتی ہے تو یہ انسان کو بدل دیتی ہے۔

 

 اسی وجہ سے انہوں نے کئی بار شوبز کو خیرباد کہنے کا سوچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ کی حمایت نے انہیں سنبھالا اور ہر مشکل سے نکلنے میں اہم کردار ادا کیا۔