پاکستان - 27 اپریل 2026
فائرنگ سے پریشان نہیں ہوا،صدر ٹرمپ
تازہ ترین - 27 اپریل 2026
امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ واشنگٹن میں تقریب کے دوران فائرنگ کی وجہ سے وہ خوفزدہ یا فکر مند ہوئے؟ تو اس کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں پریشان نہیں تھا۔ میں زندگی کو بہت اچھے سے سمجھتا ہوں۔ ہم ایک افراتفری کی شکار دنیا میں رہتے ہیں۔
سی بی ایس نیوز کو دیے جانے والے انٹرویو میں صدر ٹرمپ سے جب یہ پوچھا گیا کہ مُمکنہ طور پر آپ اس حملے کا اصل حدف تھے تو اُن کا کہنا تھا کہ ’میں اس بارے میں تو کُچھ نہیں کہہ سکتا مگر میں نے حملہ آور کی اب تک سامنے آنے والی دستاویزات دیکھی ہیں اور وہ (حملہ آور) انتہاپسندانہ نظریات سے متاثر ہو چکا ہے، وہ پہلے مسیحی نظریات پر چلنے والا تھا تاہم پھر اس نے انھیں چھوڑ دیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ زندگی میں بہت سے دیگر مسائل سے گُزر رہا تھا جن کے بارے میں اُس کے بھائی نے بھی ذکر کیا اور شکایت کی ہے اور انتظامیہ کو مزید بہت کُچھ بتایا ہے۔
دیکھیں

