تازہ ترین - 27 اپریل 2026
قزاقوں کی قید میں موجود پاکستانی لاوارث نہیں۔گورنر سندھ
پاکستان - 27 اپریل 2026
گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی صومالی بحری قزاقوں کی قید میں ہیں لیکن وہ لاوارث نہیں ہیں، حکومت پاکستان ان کے اہلخانہ کی دیکھ بحال کرے گی۔
خلیج عدن میں آئل ٹینکر پر صومالی بحری قذاقوں کا قبضہ اور 11 پاکستانیوں کو قید کرنے کے واقعے پر اہلِ خانہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی گورنر نے کہا کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں کی قید میں پھنسے افراد کے اہلخانہ گورنر ہاؤس آئے ہیں، میرے علم میں یہ بات آئی کہ بحری قزاقوں نے جہاز کو اغواء کر لیا ہے اور ان لوگوں نے پاکستانیوں کو بھی یرغمال بنا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری وزیر بحری امور اور سیکرٹری خارجہ سے بھی بات ہوئی ہے، ہماری ایمبیسی ان سے مکمل رابطے میں ہے اور ان کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ رہائی کے اقدامات کریں، یورپی یونین کی تنظیموں سے رابط کیا گیا ہے اور اس معاملے پر خاموشی نہیں بلکہ کام کیا جا رہا ہے۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ جہاز صومالیہ کا تھا اور جہاز کا کپتان انڈونیشیائی ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور مثبت ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ بحری قزاقوں کے قبضے میں پاکستانیوں نے اہل خانہ سے رابط بھی کیا ہے۔
دیکھیں

