تازہ ترین - 27 اپریل 2026
شرح سود میں ایک فیصد اضافہ
پاکستان - 27 اپریل 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد یہ شرح 10.50 فیصد سے بڑھ کر 11.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس اضافے کے پیچھے بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے اثرات مہنگائی پر بھی مرتب ہوں گے، کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے۔
دیکھیں

