پاکستان - 28 اپریل 2026
دنیا سمجھتی ہے پاکستان ڈیل کرا سکتا ہے۔ پاکستانی سفیر
تازہ ترین - 28 اپریل 2026
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان احمد شیخ نے کہا ہے کہ دنیا سمجھتی ہے پاکستان ڈیل کرا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ رضوان احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان تنیجہ خیز صورتحال پیدا کر نے کی کوشش کر رہا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کو چین ، روس ، ترکیے، یورپی یونین کا اعتماد بھی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ صرف ہماری سفارتی حیثیت نہیں جو سامنے آرہی ہے، اس میں دفاعی صلاحت کا بھی کردار ہے۔
رضوان احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، امریکا، چین، روس، ایران، خلیجی ممالک، ترکیے، مصر اور یورپی یونین کا اعتماد لے کر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
دیکھیں

