پاکستان - 28 اپریل 2026
انڈونیشیا،2 مسافر ٹرینوں میں تصادم،14افراد جاں بحق
دنیا - 28 اپریل 2026
انڈونیشیا کے شہر بکسائی میں 2 مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ریلوے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ کے قریب بکسائی ریلوے اسٹیشن پر 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں، جبکہ انڈونیشین ریلوے حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قومی ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دیکھیں

