تازہ ترین - 28 اپریل 2026
مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل گاڑی آگ لگنے سے تباہ
پاکستان - 28 اپریل 2026
لاہور میں رنگ روڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میں شامل بی ایم ڈبلیو آگ لگنے سے تباہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل بی ایم ڈبلیو کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔
ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ تباہ شدہ گاڑی تکینکی خرابی کے باعث دو مرتبہ ورکشاپ جاچکی تھی۔ حادثے کےوقت گاڑی میں صرف ڈرائیورموجود تھا جو محفوظ رہا۔
گاڑی میں آگ اس وقت لگی جب مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی سے واپس جاتی امراء جارہےتھے۔ حکام کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
دیکھیں

