کاروبار - 28 اپریل 2026
امریکی بحریہ نے ایرانی آئل ٹینکر روک لیا
دنیا - 28 اپریل 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس رافیل پیرالٹا نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر ایم ٹی اسٹریم کو روک لیا۔
سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ٹینکر نے ایرانی بندرگاہ کی جانب سفر کرنے کی کوشش کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔
میرین ٹریفک کے مطابق ایم ٹی اسٹریم خام تیل بردار جہاز ہے جو ایرانی پرچم کے تحت چل رہا ہے اور آخری بار 13 روز قبل آبنائے ملاکا میں دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس سے قبل امریکا پر کھلے سمندر میں قذاقی اور مسلح ڈکیتی کا الزام عائد کیا تھا، جب امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران سے منسلک 2 دیگر آئل ٹینکرز میجسٹک ایکس اور ٹیفانی کو قبضے میں لیا گیا تھا۔
دیکھیں

