کاروبار - 28 اپریل 2026
امریکا سپرپاور ہونے کے باوجودایک بھی ہدف حاصل نہ کرسکا۔عراقچی
تازہ ترین - 28 اپریل 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا سپرپاور ہونے کے باوجود جنگ میں ایک بھی ہدف حاصل نہ کرسکا۔
روس میں صحافیوں سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں جس پر ہم غور کررہے ہیں۔ انہوں نے روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کےعزم کا بھی اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ روس کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر رابطے خوش آئند ہیں۔ حالیہ واقعات نے ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید نمایاں کیا۔ سفارت کاری کیلئے روس کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین کی پابندیاں دوہرے معیار اور منافقت کا ثبوت ہیں، یورپی پابندیوں کا انسانی حقوق سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، ان کا اصل مقصد عام ایرانیوں کے بنیادی حقوق کو پامال کرنا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی آئل ٹینکروں کو ضبط کرنا بحری قزاقی ہے، سلامتی کے اصولوں کو خطرے میں ڈالنے پر امریکا کو جواب دہ ٹھہرانا چاہیے۔
دیکھیں

