ناروے: پاکستانی سی فیررز کی تربیت و سرٹیفکیشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

news-banner

پاکستان - 28 اپریل 2026

ناروے میں پاکستانی سی فیررز (جہاز رانی) کی تربیت اور سرٹیفیکیشن سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ ناروے میں پاکستانی سفارت خانے اور میری ٹائم اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ 

 

جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سی فیرر ناروے کے پرچم بردار جہازوں پر خدمات انجام دے سکیں گے، معاہدے سے بحری شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان اور ناروے کے درمیان میری ٹائم تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

 

انہوں نے کہا کہ معاہدہ عالمی شپنگ انڈسٹری میں پاکستانی افرادی قوت کےلیے اہم سنگِ میل ہے، جس سے جدید بحری طریقہ کار کا عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ 

 

جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سی فیررز کے لیے پیشہ وارانہ ترقی کی راہ ہموار ہو گی، بحری تربیتی اداروں کی بہتری اور عالمی کنونشنز پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں۔