کاروبار - 28 اپریل 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
دنیا - 28 اپریل 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کےسینئرحکام اورممتاز یورپی کمپنیوں کے نمائندوں پرمشتمل وفد کی ملاقات ہوئی،پاکستان اور یورپی یونین کےدرمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،شہبازشریف نے یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے انعقاد کو اہم پیشرفت قرار دیا۔
وزیراعظم کاکہناتھایورپی یونین پاکستان کاسب سےبڑا تجارتی پارٹنر اورپاکستان سےبرآمدات کے سب سے زیادہ حجم کی منزل ہے،حکومت یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کےتعلقات کو فروغ دینے کیلئےسنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی۔
مشرق وسطیٰ جنگ سےتیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافےسمیت تمام چیلنجوں کے باوجود معیشت کے استحکام کے لئےکام جاری رکھنے کےلئےپُرعزم ہیں،شہبازشریف نےخاص طور پر یورپی یونین کونسل کےصدر انتونیو کوسٹا سےاپنےدوحالیہ ٹیلی فونک روابط کاذکرکیا،جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کےتعلقات کومزید مستحکم کرنے کےطریقوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
یورپی یونین کےوفد نےخطےمیں امن کی کوششوں میں وزیراعظم کےقائدانہ کردارکوسراہا،اورکہاکہ یورپی یونین اورپاکستان کےدرمیان توانائی،مواصلات،آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں بزنس ٹو بزنس تعلقات کومزید فروغ دینے کے قوی امکانات ہیں۔
دیکھیں

