کاروبار - 28 اپریل 2026
آزاد کشمیر: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان - 28 اپریل 2026
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف 29 ستمبر کے واقعات کے تناظر میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شوکت نواز میر، انجم زمان اعوان اور راجہ صہیب جاوید کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت نواز میر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت اور پولیس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ان کے مطابق 4 اور 5 اکتوبر کی بات چیت میں یہ طے ہوا تھا کہ مسائل کے مکمل حل تک تمام مقدمات کو مؤخر رکھا جائے گا اور بعد میں انہیں مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بھی اسی نوعیت کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم اب پولیس نے مبینہ طور پر غیر مستند گواہوں کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کر کے ایکشن کمیٹی کے بعض رہنماؤں کے وارنٹ حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ 29 ستمبر 2025 کو آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پیش آئے تھے جن میں پولیس اہلکاروں سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
بعد ازاں وفاقی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ زیادہ تر مطالبات پورے کیے جا چکے ہیں، تاہم ایکشن کمیٹی اس دعوے کو مسترد کرتی ہے اور اس نے 9 جون کو دوبارہ لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔
دیکھیں

