ایران کی طویل المدتی ناکہ بندی کی تیاری کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ

news-banner

تازہ ترین - 29 اپریل 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف طویل المدتی ناکہ بندی کی تیاری کریں۔ 

امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے، ببماری شروع کرنا یا تنازع سے باہر نکلنا ناکہ بندی برقرار رکھنے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔

 

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی شاہ چارلس متفق ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں رکھ سکتا، امریکا نے ایران کو 'فوجی شکست' دی ہے۔ 

وائٹ ہاؤس میں شاہ چارلس اور ملکہ کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ برطانیہ سے آج بھی مضبوط رشتہ ہے۔ 

اس موقع پر شاہ چارلس نے امریکا کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ یورپ اور امریکا کے درمیان شراکت داری بہت اہم ہے