ججز ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکے،جسٹس محسن اختر عدالت پہنچ گئے

news-banner

پاکستان - 29 اپریل 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے بعد نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ، کیسز کی سماعت کی۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کاز لسٹ بھی کورٹ کے باہر آویزاں کی گئی ،جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نےبھی کیسز کی سماعت کی۔اس کے علاوہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اکثریتی رائے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلے ملک کی دیگر 3 صوبائی ہائیکورٹز میں کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلوں کی تجویز واپس لے لی تھی۔