پاکستان - 29 اپریل 2026
سابق ملکہ حسن کو ساس نے گولی مار کر قتل کر دیا
انٹرٹینمنٹ - 29 اپریل 2026
میکسیکو میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سابق ملکہ حسن کیرولائنا فلورس گومیز کو مبینہ طور پر اس کی ساس نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میکسیکو سٹی کے پوش علاقے پولانکو میں 15 اپریل کو پیش آیا۔ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 27 سالہ کیرولائنا فلورس گومیز اپنے گھر میں موجود تھیں کہ اسی دوران ان کی ساس ان کے پیچھے آئی اور اچانک فائرنگ کر دی۔
رپورٹس کے مطابق جب مقتولہ کا شوہر بچے کو گود میں اٹھائے کمرے سے باہر آیا تو ملزمہ نے کہا، ‘اس نے مجھے غصہ دلایا۔’ بعد ازاں شوہر نے کہا، ‘وہ میرا خاندان ہے،’ جس پر ساس نے جواب دیا، ‘تم میرے ہو، اس عورت نے تمہیں مجھ سے چھین لیا۔’
شوہر نے ایک روز بعد واقعے کی رپورٹ میکسیکو سٹی پراسیکیوٹرز آفس میں درج کروائی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے، کیرولائنا فلورس گومیز نے 2017 میں مس ٹین یونیورس باخا کیلیفورنیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔
دیکھیں

