ایران جنگ امریکہ کےلئےانتہائی مہنگی ثابت ہوئی

news-banner

تازہ ترین - 29 اپریل 2026

عرب ٹی وی کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایران جنگ جو صرف 60 دن جاری رہی، امریکہ کیلئےانتہائی مہنگی ثابت ہوئی ہے، اس جنگ کے ابتدائی 6 دنوں میں ہی 11.3 ارب ڈالرز اسلحے پر خرچ کیے جا چکے تھے جبکہ مجموعی لاگت پہلے ہفتے میں تقریباً 12.7 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی تھی، بعد میں روزانہ خرچ تقریباً 500 ملین ڈالرز رہا۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 60 فیصد امریکی شہری ایران پر حملوں کے خلاف ہیں۔ 

دوسری جانب جنگ کے اثرات عام امریکی شہریوں پر بھی پڑ رہے ہیں، ایندھن کی قیمتوں میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ایران جنگ کی وجہ سے امریکی عوام پر 27.8 ارب ڈالرز کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔