امریکا کی دشمنی اور دوستی دونوں ہی غلط ہیں۔ نعیم الرحمٰن

news-banner

پاکستان - 29 اپریل 2026

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا کی دشمنی اور دوستی دونوں ہی غلط ہیں۔ 

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کے اثر سے لوگ نکلنا شروع ہوگئے ہیں، امریکی غلامی کا لبادہ اتار کر پھینکنے کی ضرورت ہے۔ 

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفاد میں جو بھی کوئی کام کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں، پاکستان کو اس وقت دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اپنی مراعات کم کرنے پر تیار نہیں، مراعات یافتہ طبقے کی مراعات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں موٹرسائیکل چلانے والوں کی اکثریت ہے، حکومت کو پیٹرول پر فوری طور پر لیوی ختم کر دینی چاہیے، حکومت نے غیر قانونی لیوی عائد کر رکھی ہے۔