پاکستان - 29 اپریل 2026
افغانستان کیساتھ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا موثر راستہ ہے۔سہیل آفریدی
پاکستان - 29 اپریل 2026
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ معاملات میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا موثر راستہ ہے۔
یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہزاروں سال پر محیط مشترکہ تاریخ اور ثقافتی رشتے موجود ہیں، افغانستان کی جنگ کے اثرات سے خیبر پختونخوا کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے بڑے سیاسی رہنما ہیں جن کا مؤقف واضح ہے کہ جنگ اور فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، موجودہ صورتحال کی وجہ سے خیبر پختونخوا کا افغانستان کے ساتھ سالانہ 10 ارب روپے سے زائد کا تجارتی حجم شدید متاثر ہوا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق نصاب اور کورسز میں اصلاحات کر رہی ہے، عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے میں تعلیم کا بجٹ کئی گنا بڑھایا گیا ہے اور تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انٹرمیڈیٹ سطح پر یتیموں اور طالبات کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے ایجوکیشن کارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔
اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ووکیشنل اسکلز ترجیحی شعبہ جات ہیں، سینٹر آف ایکسی لینس مستقبل کی ضروریات کے مطابق ایک جدید ماڈل ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے یورپی وفد کا خیر مقدم کیا اور سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور یورپی یونین کے حکام بھی موجود تھےوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے نااہل لوگوں کو عہدوں سے فارغ کیا، بڑے اور چھوٹے مگرمچھوں کی کرپشن بند کی۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سینٹر آف ایکسیلنس فار ڈیجیٹل اینڈ ہائی ٹیک اسکلز کا آغاز کر دیا گیا ہے، طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہمارا صوبہ تعلیم کے لحاظ سے پیچھے رہ گیا، 16 ہزار اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں، کرپشن کا شبہ ہو تو شکایت کریں، ہمارے دروازے کھلے ہیں۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ قلم کے ذریعے فرسودہ نظام کو تبدیل کریں گے، کے پی حکومت بانئ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق محنت کر رہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملنے کی اجازت نہیں۔
دیکھیں

