پاکستان - 29 اپریل 2026
جنگ نے 2 سال کی اجتماعی کاوشوں کو ضرب لگائی،شہباز شریف
تازہ ترین - 29 اپریل 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ نے ہماری 2 سال کی اجتماعی کاوشوں کو ضرب لگائی، عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے غیر معمولی صورتِ حال ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے درمیان سیز فائر جاری ہے، 11 اپریل کو ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مذاکراتی عمل شروع ہوا، ایران امریکا کے درمیان بات چیت کا سلسلہ 21 گھنٹے چلا، خطے میں امن کے قیام کے لیے صدقِ دل سے کوششیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس نے معاشی استحکام کی کوششوں پر اثرات مرتب کیے ہیں، پاکستان کا جنگ سے پہلے ایک ہفتے کا بل 30 کروڑ ڈالرز تھا جو اب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ امن عمل میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی کوششیں بھی قابلِ ستائش ہیں، ایرانی وزیرِ خارجہ نے عمان اور روس کا بھی دورہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اپنی قیادت سے تفصیلی مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکا21 گھنٹے مذاکرات ہوئے ،نائب وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے جنگ بندی ہوئی،امن کے لیے ہماری کوششیں مسلسل جاری ہیں،دعا ہےجنگ ختم ہو ہم دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نےمشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ہے،صورتحال چیلنجگ ہے لیکن بہتر انداز میں نمٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر پٹرولیم انکی ٹیم کی اچھی کاوش سے یہاں لائنیں نہیں لگیں،اجتماعی بصیرت بصیرت سے یہ صورتحال سنبھالی گئی،پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے ہمارے اخراجات بڑھ گئے۔
انہوں نے کہا کہ قرض ادا ئیگی میں مدد پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔
دیکھیں

