دنیا - 30 اپریل 2026
لندن، چاقو بردار شخص کا حملہ،2 یہودی راہگیر زخمی
تازہ ترین - 30 اپریل 2026
برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو بردار شخص نے 2 یہودی راہگیروں پر حملہ کردیا جب کہ حملہ آوروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پہلے ایک بزرگ شخص کے گلے پر وار کیا اور بعد ازاں ایک اور شخص کو نشانہ بنایا۔
40 سالہ ملزم نے گرفتاری سے قبل پولیس اہلکاروں پر بھی وار کرنے کی کوشش کی تاہم حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا تاہم شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک بزرگ کے گلے پر گہرے زخم آئے جب کہ ایک ادھیڑ عمر شخص کے پیٹ پر ضرب لگی۔ زخمیوں میں سے ایک کی عمر 70 سال سے زائد جبکہ دوسرا 30 سال کے قریب ہے۔
ایک زخمی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ان دونوں زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں بزرگ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دیکھیں

