افغان طالبان کاشہری آبادی پرحملہ،4بچے،خاتون شدیدزخمی

news-banner

پاکستان - 30 اپریل 2026

افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان میں شہری آبادی پر بزدلانہ حملہ کردیا۔ بلااشتعال گولہ باری سے 4 بچے اور خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل افغان طالبان رجیم نے انگوراڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں گولہ باری کی۔ مارٹر گولہ انگور اڈہ کے مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر آکر لگا۔ 

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال گولہ باری سے چار بچے اور خاتون شدید زخمی ہوئی۔ زخمی تمام بچوں اورخاتون کوڈی ایچ کیواسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور خوارج دہشتگرد مذموم عزائم کیلئے عوام کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔