پاکستان - 01 مئی 2026
صدر فلسطین فٹبال فیڈریشن کااسرائیلی عہدیدارسے مصافحہ کرنے سے انکار
کھیل - 01 مئی 2026
فلسطین فٹبال فیڈریشن کے صدر جبریل رُجوب نے فیفا کانگریس میں اسرائیل فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سے مصافحہ کرنے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ نے اسرائیل فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر کو فیفا کانگریس کے دوران سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کینیڈا میں منعقدہ فیفا اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے نمائندوں کو ایک دوسرے کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔
فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے صدر جِبرِیل رُجوب نے اسرائیلی فٹبال ایسوسی ایشن کے نائب صدر باسم شیخ سلیمان کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کر دیا۔جمعرات کو منعقدہ فیفا کی 76ویں کانگریس کے دوران فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے دونوں شخصیات کو اسٹیج پر بلایا، تاہم جِبرِیل رُجوب نے باسم شیخ سلیمان کے قریب آنے سے انکار کر دیا۔
جیانی انفانٹینو نے جِبرِیل رُجوب کے بازو پر ہاتھ رکھتے ہوئے انہیں اشارے سے قریب آنے کی دعوت دی، مگر یہ کوشش ناکام رہی۔
اس موقع پرجِبرِیل رُجوب کے انکار سے متعلق پوچھے جانے پر فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کی نائب صدر سوزن شلبی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ہم ایسے شخص سے ہاتھ نہیں ملا سکتے جسے اسرائیلی اپنی فاشزم اور نسل کشی کو سفید کرنے کے لیے لائے ہیں! ہم تکلیف میں ہیں۔
دیکھیں

