آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرنا کشیدگی بڑھا سکتاہے۔عراقچی

news-banner

تازہ ترین - 01 مئی 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے نام سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں امریکی صدر کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ٹرمپ نے مبینہ طور پر غلطی سے آبنائے ہرمز کو “آبنائے ٹرمپ” کہہ دیا تھا اور بعد میں اسے اپنی غلطی قرار دیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک نقشہ بھی شیئر کیا، جس میں آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ کے نام سے ظاہر کیا گیا۔ اس اقدام پر ایران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ درست اور تاریخی طور پر تسلیم شدہ اصطلاحات استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز جیسے اہم جغرافیائی مقامات کے نام تبدیل کرنا یا غلط انداز میں پیش کرنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ خطے میں غیر ضروری تنازع اور کشیدگی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔