تازہ ترین - 01 مئی 2026
آبنائے ہرمز میں رکاوٹ عالمی معیشت کو شدید متاثر کر رہی ہے۔انتونیو گوتریس
تازہ ترین - 01 مئی 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمد و رفت میں رکاوٹ عالمی معیشت کو شدید متاثر کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اہم آبی گزرگاہ میں پیدا ہونے والی صورتحال توانائی، ٹرانسپورٹ، صنعت اور خوراک کی عالمی منڈیوں پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔
ان کے مطابق آبنائے ہرمز جیسے اہم راستے میں رکاوٹ عالمی سپلائی چین کو متاثر کر رہی ہے اور اس کے نتیجے میں عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہو رہی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اور ایسے حل تلاش کیے جائیں جو خطے کو مزید تباہی کے دہانے سے واپس لا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
دیکھیں

