تازہ ترین - 02 مئی 2026
یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود اٹھانی ہو گی۔جرمن وزیرِ دفاع
دنیا - 02 مئی 2026
جرمن وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے زیادہ ذمہ داری خود اٹھانی ہو گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یورپ بالخصوص جرمنی میں امریکی افواج کی موجودگی امریکا اور ہمارے مفاد میں ہے۔بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ امریکا کے جرمنی سمیت یورپ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا امکان پہلے ہی تھا۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی مسلح افواج میں اضافہ کر رہا ہے، مزید ساز و سامان زیادہ تیزی سے خرید رہا ہے، مزید انفرااسٹرکچر تعمیر کر رہا ہے۔
جرمن وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ تمام مشنز کے لیے ہم اپنے اتحادیوں اور گروپ فائیو کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔
دیکھیں

