تازہ ترین - 02 مئی 2026
پاک ،افغان سرحدی صورتِ حال ،برطانوی مؤقف حقائق کی عکاسی نہیں۔دفترِ خارجہ
تازہ ترین - 02 مئی 2026
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی صورتِ حال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں، مارچ میں پاکستان کے جنگ بندی کے اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری رہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی بلا اشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشت گرد کارروائیوں میں 52 شہری شہید اور 84 زخمی ہوئے، افغانستان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں، دہشت گردی کی اصل وجوہات کو نظر انداز کرنا غیر متوازن مؤقف کی عکاسی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری علاقائی صورتِ حال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں
دیکھیں

