ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے لیے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے لیے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ مذکورہ کھلاڑیوں کے 19 مئی اور 20 مئی کو فائنل ٹرائلز لیے جائیں گے جس کے بعد قومی ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپرز منیب الرحمان، علی رضا، فیضان جنجوعہ اور وقار شامل ہیں۔
ڈیفنڈرز کے لیے سفیان خان، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم، ندیم خان، علی حمزہ، عمر مصطفیٰ، ابوبکر، عبدالمنان، ارباز، محمد احسن ندیم، محمد عماد اور رانا ولید پر اعتماد کیا گیا ہے۔
اسٹرائیکرز میں احمد ندیم، غضنفر، افراز خان، ذکریا حیات، رانا وحید، عبدالرحمان، حنان شاہد، عدیل لطیف، بشارت علی، علی مرتضیٰ، عمیر ستار، بلال، ابوذر، عبداللہ یوسف، حمزہ فیاض اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن سمیع اللہ خان، ممبران اولمپئن نعیم اختر، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن منظور الحسن، اولمپیئن کاشف جواد، اولمپیئن ڈاکٹر عاطف بشیر موجود تھے۔