Sports

پاکستانی رنر وقار احمد نے سیشلز ٹریل رن جیت لیا

پاکستانی رنر وقار احمد نے سیشلز ٹریل رن جیت لیا
۱۴ گھنٹے پہلے

پاکستانی رنر وقار احمد نے سیشلز ٹریل رن جیت لیا۔

 

افریقی جزیرہ نما ملک سیشلز میں ہونے والی سالانہ ٹریل ریس میں پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنا اعزاز کامیابی سے دفاع کیا۔

 

وقار احمد نے 22 کلو میٹر طویل ریس 2 گھنٹے 11 منٹ میں مکمل کی۔

 

اس ریس میں رنرز کو پہاڑوں، جنگلوں اور ساحلی علاقوں جیسے دشوار گزار راستوں سے گزرنا پڑا۔

 

مقابلے میں جنوبی افریقہ کے رنر ڈینیئل کلاسن دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے ریس 2 گھنٹے 13 منٹ میں مکمل کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں