Entertainment

عائشہ عمر نے غیر ازدواجی تعلقات سے متعلق منسوب بیان کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا

عائشہ عمر نے غیر ازدواجی تعلقات سے متعلق منسوب بیان کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا
۱۵ گھنٹے پہلے

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب کیے جانے والے غیر ازدواجی تعلقات سے متعلق متنازع بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔

 

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہوا جس میں کہا گیا کہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جو مرد گھر میں سکون نہیں پاتے انہیں غیر ازدواجی تعلقات قائم کر لینے چاہئیں۔

 

تاہم اداکارہ نے انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے اس دعوے کو مکمل طور پر جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔

 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ بات سراسر غلط ہے، وہ نہ کبھی ایسی سوچ رکھ سکتی ہیں اور نہ ہی ایسا کوئی بیان دے سکتی ہیں۔ 

 

ان کے مطابق دھوکا دہی اور غیر ازدواجی تعلقات ان کے نزدیک مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔

 

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ کسی بھی خبر کو پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کریں اور جھوٹی باتوں سے کسی کی ساکھ خراب نہ کریں۔

 

وہ پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں