Breaking News

امریکیوں کو ہماری شرائط کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔ابراہیم رضائی

امریکیوں کو ہماری شرائط کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔ابراہیم رضائی
۱ منٹ پہلے

ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔ 

ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید شرمندہ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ہماری شرائط کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے، یا ہمارے میزائلوں کی طاقت کے آگے جھکنا ہو گا۔ 

ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم تمام ممکنہ حالات کے لیے تیار ہیں۔ 

دوسری جانب ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تازہ تجاویز کا جواب ثالث پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو بھجوا دیا۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکا کو واضح کیا ہے کہ منجمد اثاثوں کی بحالی، معاشی پابندیوں کا خاتمہ اور جنگی نقصانات کا معاوضہ ایران کے بنیادی مطالبات ہیں۔ 

ایران نے اپنی بندرگاہ پر ناکہ بندی ختم کرنے اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں