Entertainment

گرمیوں کی طویل چھٹیاں،مائیں بادام کھائیں،سر کی مالش کریں،نعمان اعجاز

گرمیوں کی طویل چھٹیاں،مائیں بادام کھائیں،سر کی مالش کریں،نعمان اعجاز
۴ دن پہلے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل ماؤں کے لیے ایک مزاحیہ مشورہ شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ 

نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ میم شیئر کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ 22 مئی سے 24 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات جاری رہیں گی، لہٰذا ماؤں کو چاہیے کہ وہ بچوں کی طویل چھٹیوں کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔ 

میم میں مزاحیہ انداز میں تیاری کے نسخے بھی بتائے گئے، جن میں بھیگے بادام کھانا، بادام کے تیل سے سر کی مالش کرنا اور نمک والے پانی کے غرارے شامل تھے تاکہ مائیں لمبی چھٹیوں کے چیلنج کا سامنا کر سکیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو خوب پسند کیا ہے، جبکہ کئی والدین نے اسے اپنی روزمرہ کی زندگی سے قریب قرار دیتے ہوئے ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ردِعمل دیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں