Sports
اولمپیئن طاہرزمان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈیویلپمنٹ تعینات
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن طاہر زمان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات کر دیا۔
اولمپیئن طاہر زمان ایشیاء ہاکی کے سب سے سینئر ہائی پرفارمنس کوچ بھی ہیں۔
وہ ایف آئی ایچ اکیڈمی ٹرینر اینڈ ایجوکیٹر، پاکستان ہاکی فیڈریشن ہائی پرفارمنس لیول 6 کوچ بھی ہیں۔طاہر زمان ایف آئی ایچ رولز بورڈ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی اور اولمپیئن حسن سردار نے طاہر زمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تجربے سے پاکستان ہاکی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔