Entertainment

بعض اوقات ایک غلطی پر معاف بھی کیا جاسکتا ہے۔راکول پریت سنگھ

بعض اوقات ایک غلطی پر معاف بھی کیا جاسکتا ہے۔راکول پریت سنگھ
۳ دن پہلے

بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے رشتوں میں بے وفائی اور معافی کے موضوع پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی بہت طویل ہوتی ہے، بعض اوقات ایک غلطی پر معاف بھی کیا جاسکتا ہے۔ 

راکول پریت سنگھ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار آیوشمان کھرانہ بھی موجود تھے۔ گفتگو کے دوران رشتوں میں دھوکے، اعتماد اور معافی جیسے حساس موضوعات پر دلچسپ بحث ہوئی۔ 

جب راکول سے پوچھا گیا کہ کیا کسی رشتے میں دھوکے کو کبھی جائز قرار دیا جا سکتا ہے تو انہوں نے ابتدا میں دو ٹوک انداز میں ’نہیں‘ کہا۔ ان کے اس جواب نے گفتگو کو سنجیدہ رخ دے دیا۔ سارہ علی خان نے بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی معافی بھی مانگ لے تب بھی دھوکا ناقابلِ قبول ہی رہتا ہے۔ 

تاہم آیوشمان کھرانہ نے قدرے مختلف مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہر رشتے کی صورتحال مختلف ہوتی ہے اور بعض اوقات سچی معذرت کی اہمیت بھی ہوتی ہے۔ 

اسی دوران راکول پریت سنگھ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب حالات اور غلطی کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اگر کسی سے ایک بار غلطی ہو جائے تو ضروری نہیں کہ ہمیشہ کے لیے رشتہ ختم کر دیا جائے، کیونکہ زندگی اتنی لمبی ہے کہ ایک غلطی کو معاف کیا جاسکتا ہے۔ البتہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا یہ بیان ان کی ذاتی ازدواجی زندگی سے متعلق نہیں ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں