Sports

پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا

پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا
۳ دن پہلے

پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا۔ 

سلمان عتیق آج صبح 11 بج کر 49 منٹ پر ایورسٹ کے سمٹ پر پہنچے۔ 

نیپال میں واقع ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 8 ہزار 848 میٹر ہے۔ 


سلمان عتیق نے گزشتہ سال نیپال میں ماسلو کی چوٹی بھی سر کی تھی۔ 

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سلمان عتیق ایورسٹ سر کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں