Pakistan

پنکی کیس،متعدد بااثر شخصیات کے نام زیرِ تفتیش آنے کا امکان

پنکی کیس،متعدد بااثر شخصیات کے نام زیرِ تفتیش آنے کا امکان
۴ گھنٹے پہلے

 انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا۔ ڈیجیٹل فرانزک اور فنانشل آڈٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ کے انکشاف کے بعد متعدد بااثر شخصیات کے نام بھی زیرِ تفتیش آنے کا امکان ہے۔ 

کوکین کی ملکہ انمول عرف پنکی کے خلاف تحقیقات میں ڈیجیٹل فرانزک اور ابتدائی فنانشل آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ اور مشکوک مالی لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کیس میں کارپوریٹ شخصیات، نامور اداکاروں اور بعض اعلیٰ سرکاری عہدے داروں کو بھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ جے آئی ٹی نے ایف آئی اے، اے این ایف اور متعلقہ بینکوں سے رابطے مزید تیز کر دیے ہیں۔ 

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ انمول عرف پنکی کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے ڈیڑھ سال کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ صرف ایک اکاؤنٹ سے تقریباً تین کروڑ روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

کوکین کسٹمرز سے حاصل ہونے والی تقریباً دو کروڑ 94 لاکھ روپے مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق مختلف افراد کے اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے کی ٹرانسفرز ریکارڈ ہوئیں جن میں بزنس اور اوورسیز اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے مزید مالی ریکارڈ کے لیے اسٹیٹ بینک سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں