ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: سربراہ یورپی کمیشن
یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈر لیئن نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی ’پیش رفت‘ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘
ارسلا وان ڈر لیئن نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ کسی بھی معاہدے سے ’حقیقی معنوں میں کشیدگی میں کمی‘ آنی چاہیے اور آبنائے ہرمز میں ’بغیر کسی رکاوٹ مکمل آزادی سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہونی چاہیں‘ اور ’محفوظ جہاز رانی‘ کی ضمانت دی جانی چاہیے۔
یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈر لیئن نے مزید کہا کہ ایران کو خطے میں ’عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیاں‘ بند کرنا ہوں گی، چاہے وہ براہِ راست ہوں یا اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے ذریعے، جبکہ پڑوسی خلیجی ممالک پر ’بار بار حملے‘ بھی روکنے ہوں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ یورپ ایک دیرپا سفارتی حل کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔