Sports

جسپریت بمرانے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا

جسپریت بمرانے ٹی 20  کی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا
۵ گھنٹے پہلے

بھارت کے  فاسٹ بولر جسپریت بمرانے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کا آئی پی ایل 2026ء کا سیزن انتہائی مایوس کن رہا ہے، وہ ٹورنامنٹ میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ 

ٹورنامنٹ میں بھارتی پیسر جسپریت بمراہ ہر وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز دینے والے پہلے بولر بن گئے، بمراہ نے ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہوئے 13 میچوں میں 8.37 کے اکانومی ریٹ سے 294 رنز دیے۔ 




بھارتی کھلاڑی جسپریت بمراہ سیزن کے کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہ کر سکے، وہ آئی پی ایل کے 13 میچوں میں صرف 4 وکٹیں حاصل کر سکے۔ 

آئی پی ایل 2026ء میں بمراہ کی بولنگ اوسط 102.50 اور اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا، جبکہ ان کا ریکارڈ 40 اوورز کی کم از کم اہلیت کے معیار کو بنیاد بنا کر نکالا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں