Entertainment

ہراسانی کے الزامات، ارسلان بٹ نے مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس بھیج دیا

ہراسانی کے الزامات، ارسلان بٹ نے مامیا شاہ جعفر کو قانونی نوٹس بھیج دیا
۶ گھنٹے پہلے

پاکستانی اداکار ارسلان بٹ نے ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو ہراسانی کے الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

 

ارسلان بٹ نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے قانونی نوٹس کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور اپنے مؤقف میں ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ جھوٹے اور ہتک آمیز ریمارکس پر قانونی کارروائی کی جائے گی اور مقررہ مدت میں معافی نہ مانگی گئی تو مزید قانونی قدم اٹھایا جائے گا۔

 

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب مامیا شاہ جعفر نے ایک پوڈکاسٹ میں الزام لگایا کہ شوٹنگ کے دوران ارسلان بٹ نے انہیں ہراساں کیا۔ 

 

ان کے مطابق سیٹ پر صلح کی کوشش کے دوران بھی مبینہ طور پر انہیں گلے لگانے کی کوشش کی گئی اور انکار پر وہ ناراض ہوئے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں