Pakistan
شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔
مذکورہ فیصلہ صوبائی صدر جنید اکبر خان ایم این اے کی ہدایت پر کیا گیا۔
اس ضمن میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا علی اصغر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ تقرری ملک عادل اقبال کی بطور معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری اور پارٹی عہدے سے علیحدگی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔