Pakistan
بجٹ سے قبل اہم پیش رفت، وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا
شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا ہے، جبکہ اجلاس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں مالی سال 2026-27ء کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی اور آئندہ سال کی معاشی ترجیحات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملک کا اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ شامل ہوگا۔