Breaking News
امریکا ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے گا اور اس اہم بحری گزرگاہ کی حفاظت کے بدلے دنیا سے معاوضہ لینے کی توقع رکھتا ہے۔
فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس کی حفاظت کریں گے، اور اس کی حفاظت کے بدلے ہمیں بہت زیادہ رقم ملنی چاہیے۔ اپنے لوگوں کو خطرے میں ڈالنے کے بدلے ہمیں معاوضہ دیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایک معاہدہ تھا، لیکن وہ ہمیشہ معاہدہ توڑ دیتے ہیں۔ ہم ان پر بہت سخت کارروائی کریں گے۔ غالب امکان ہے کہ ہم آبنائے کو چلائیں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کا "گارڈین اینجل" بنے گا اور اس سکیورٹی ذمہ داری کے بدلے امریکا کو معاوضہ ملنا چاہیے۔