Breaking News

بلاول بھٹومظفرآباد روانہ ،انتخابی مہم میں حصہ لیں گے

بلاول بھٹومظفرآباد روانہ ،انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
۳ گھنٹے پہلے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے مظفرآباد روانہ ہو گئے ہیں۔

 

ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یٰسین بھی مظفرآباد روانہ ہوئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سخت سکیورٹی پروٹوکول کے تحت مظفرآباد پہنچیں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے اہم مشاورت کریں گے۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے آج شام مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے پارٹی امیدواروں کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل بھی پارٹی امیدواروں، ڈویژنل صدور، سیکرٹری جنرلز اور ضلعی صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

آزاد کشمیر انتخابات 2026 کی انتخابی مہم اور پارٹی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

 

بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر پارٹی کی سینئر قیادت سے بھی اہم مشاورت کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد کا دورہ اچانک طے کیا ہے اور دو روزہ قیام کے دوران متعدد اہم سیاسی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

 

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے تناظر میں امیدواروں اور تنظیمی عہدیداروں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرے گی۔

 

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین پیپلز پارٹی کا یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں